53 views
سوال نمبر 3 ؟ زاہد کی بیوی نجمہ نے کہا کیا تم مجھے طلاق دیتے ہو زاہد بولا ہاں یاد آیا تمہارا سعید سے کیا تعلق ہے کیا زاہد کی طلاق ہوئی جبکہ اس کی نیت نہ تھی زاہد بڑا پریشان ہےسوال نمبر 4 ؟ طلاق کے بارے میں زاہد کے دوست سعید نے جھوٹ بولا کے زاہد نے طلاق دے دی ہے زاہد نے سعید کی بات کاٹی جب سعید طلاق کی خبر دے رہا تھا زاہد بولا ہاں تم تو جھوٹے انسان ہو زاہد بڑا پریشان ہے اس کی کبھی طلاق کی نیت نہ تھی وہ ہاں کا لفظ بول کر بات شروع کرتا ہےیعنی کہ اس کا تکیہ کلام ہے
asked Feb 22 in طلاق و تفریق by Taimoor mirza

1 Answer

Ref. No. 2838/45-4486

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مذکورہ دونوں صورتوں میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، اس لئے کہ اس 'ہاں ' کا تعلق آگے والے جملہ سے ہے، پیچھے والے جملہ سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس میں شبہہ نہ کریں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Mar 2 by Darul Ifta
...