64 views
ہمارے ایک دوست ہیں "حافظ  خلیل احمد صاحب" جو
 کسی جگہ کام کرتے ہیں رمضان میں جہاں تراویح سنانا چاہتے ہیں وہاں چند لوگوں نے یہ کہکر منع کردیا کہ آپ کے پیچھے کوئی دوسرا حافظ نہیں ہے اس لئیے آپکی تراویح نہیں ہوگی تو اس سلسلے میں صحیح رہنمائی فرماکر مشکور ہوں ۔ فقط صدیق احمد
asked Feb 21 in اسلامی عقائد by صدیق احمد چمپارنی

1 Answer

Ref.No.2837/45-4487

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ تراویح سنانے والے حافظ کے لئے سامع کا ہونا ضروری نہیں ہے، بلکہ اس کو اچھا یاد ہونا ضروری ہے۔ سامع کے ہونے نہ ہونے سے تراویح کی نماز میں کوئی فرق نہیں آئے گا، البتہ اگر سامع ہو تو حافظ کے لئے آسانی ہوتی ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Mar 2 by Darul Ifta
...