93 views
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
بعض حضرات کا کہنا یہ ہے کہ
paracetamol
 حرام ہے اس لئے کہ
 magnesium stearate
ہے۔ اور بعضوں کا کہنا یہ ہے کہ اس میں تبدیل ماھیت ہو جاتی ہے اور اسی طرح عموم بلوی بھی ہے اس لئے کہ بہت ساری دواؤں میں یہ عنصر ہے تو اس کے بارے میں آپ کا کیا فتوی ہے؟
asked Aug 31, 2023 in خوردونوش by محمد راجا

1 Answer

Ref. No. 2545/45-3949

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ہم نے جو کچھ اس کے بارے میں جانا و ہ یہ ہے کہ میگنیشیم اسٹئریٹ  کا کام یہ  ہوتاہے کہ پیراسیٹامال دوا کو معدہ میں تحلیل کرنے میں  مدد کرتاہے۔ لیکن یہ کس چیز سے بنتاہے اس کے بارے میں ہمیں کوئی علم نہیں ہے۔ اگر آپ کو اس کے اصل مادہ جس سے بنتاہے کے بارے میں کچھ معلوم ہو تو دوبارہ اس کی وضاحت کے ساتھ سوال کریں تاکہ اس کے مطابق  اس کا حکم لکھاجائے۔   

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 21, 2023 by Darul Ifta
...