49 views
سوال: تقوی کی بنیاد پر اگر کوئی بندہ کسی کے گھر کا یا کہیں سے آیا ہوا کھانا نہ کھائےاور اس عمل کی وجہ سے اس شخص کو لوگ برا سمجھتے ہو یا کچھ کہتے ہو تو کیا اس شخص کو ان لوگوں کی پرواہ کرنی چاہیے یا نہیں

اگر ایسی حالت میں والد صاحب حکم کریں تو ترجیح کس کو دے والد صاحب کے حکم کو یا اپنے تقوی کو
احقر: محمد مجاہد الاسلام
asked Jun 25, 2023 in خوردونوش by mojahidul islam

1 Answer

Ref. No. 2413/44-3645

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  بلاکسی ظاہری سبب کے کسی پر شک کرنا تقوی کے خلاف عمل ہے، اگر وکئی وجہ ہو، تو پرہیز کرنا چاہئے، اور ایسی صورت میں کوئی آپ پر لعن طعن بھی نہیں کرے گا، لیکن بلاکسی وجہ کے کسی کے بارے میں بدگمانی رکھنا درست نہیں ہے،۔ اس لئے اگر والد صاحب کھانے ک لئے کہیں تو ان کی اطاعت ہی اقرب الی التقوی ہوگی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 13, 2023 by Darul Ifta
...