86 views
سوال: زرعی زمین کی زکوۃ کے بارے میں سوال ہے۔

 میں نے اپنے علاقے میں زرعی زمین 10 سال پہلے"اتنی " رقم سے خریدی تھی سرمایہ کاری (انوسٹمنٹ ) کے مقصد سے ۔ اب میرے سوالات درج ذیل ہیں:
 (1) کیا مجھے اس زرعی زمین کی زکوۃ یا عشر دینا ہوگا ؟

(2) اگر ہاں، تو کس رقم پر زکوۃ یا عشر دیا جائے گا ؟ [خرید کی گئی رقم کے مطابق ؟ یا  موجودہ  زمین کی قیمت کے مطابق جو کہ حکومت ہر سال تے کرتی ہے  ؟]

  (3) کیا مجھے پچھلے تمام 10 سالوں کی زکوۃ یا عشر ادا کرنی ہو گی؟
asked Feb 24 in زکوۃ / صدقہ و فطرہ by huzaifa hashmy

1 Answer

Ref. No.2842/45-4482

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جو زمین آپ نے تجارت کے مقصد سے خریدی ہے، اس پر زکوٰۃ واجب ہے، اور اس میں جو کچھ پیداوار ہوگی اس کی مالیت پر بھی زکوۃ کا حساب ہوگا۔ ہر سال  اس کی جو قیمت بڑھتی رہتی ہے ، اس کو دیکھاجائے گا، حکومت کا طے کردہ قیمت کا اعتبار نہیں ہوگا، بلکہ اس علاقہ میں لوگوں کے درمیان اس زمین کی جو مالیت اور قیمت ہو گی اس کا اعتبار کرتے ہوئے زکوۃ نکالی جائے گی۔ اگر گذشتہ سالوں کی زکوۃ آپنے ادانہیں کی ہے تو ہر سال کا حساب کرکے زکوۃ نکالنی لازم ہے۔

ومن اشترى جارية للتجارة ونواها للخدمة بطلت عنها الزكاة) لاتصال النية بالعمل وهو ترك التجارة (وإن نواها للتجارة بعد ذلك لم تكن للتجارة حتى يبيعها فيكون في ثمنها زكاة) لأن النية لم تتصل بالعمل إذ هو لم يتجر فلم تعتبر.(فتح القدير،كتاب الزكاة،ج:2،ص:168)

ولو اشترى الرجل دار أو عبداً للتجارة ثم أجره يخرج من أن يكون للتجارة لأنه لما آجره فقد قصد المنفعة.(فتاوى قاضي خان،فصل في مال التجارة،ج:1،ص:155)

ولو اشترى قدورا من صفر يمسكها ويؤاجرها لا تجب فيها الزكاة كما لا تجب في بيوت الغلة.(الفتاوى الهندية،مسائل شتى في الزكاة،ج:1،ص:180)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Mar 2 by Darul Ifta
...