50 views
یہاں ہمارے شہر میں ہمارا ایک ادارہ ہے ۔ جب ہمارے ادارے کے قریبی ہایوے سے ہماری مادر علمی کے اساتذہ گذرتے ہیں تو ہمارے ادارے میں ناشتہ پانی کا انتظام ہوتا ہے ۔اب سوال یہ ہے کہ اس طرح کے اکابر علماء کو مدرسے کے پیسوں سے ناشتہ پانی کروا سکتے ہیں یا نہیں ۔ اگر اثبات میں جواب ہو تو سوال ہے مدرسے کے کس فنڈ سے ناشتہ کروا  سکتے ہیں ؟ بینوا توجروا
asked Feb 23 in مساجد و مدارس by Kamil zakir nakum

1 Answer

Ref. No.2841/45-4483

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مدرسہ میں آنے والے مہمانوں کی ضیافت کرنا بھی سنت کے دائرہ میں ہی آتاہے، البتہ زکوۃ کے فنڈ سے ضیافت نہیں ہونی چاہئے۔ مدرسہ میں امداد وغیرہ کی رقم سے، مدرسہ میں آنےوالے کسی بھی مہمان کی ضیافت کرنا جائز ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Mar 2 by Darul Ifta
...